Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

وہی جو خالق جہان کا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے

Go down

وہی جو خالق جہان کا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا  ہے Empty وہی جو خالق جہان کا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے

Post by ahmad Sun Jul 10, 2011 7:16 am

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم

سُبحانَ اللہ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللہِ العَظِیم

حمدِ باری تعالٰی


وہی جو خالق جہان کا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے
جو رُوح جسموں میں ڈالتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے

وہ جسکی حِکمت کی سرفرازی، وہ جسکی قُدرت کی کارسازی
ہر ایک ذرّہ میں رونما ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے

وہ بے حقیقت سا ایک دانہ، جو آب و گِل میں تھا مِٹنے والا
جو اُس میں کونپل نکالتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے

الگ الگ سب کے رنگ و خصلت، جُدا جُدا سب کے قدّ و قامت
جو سارے چہرے تراشتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے

ہے علم میں جس کے ذرّہ ذرّہ، گرِفت میں جسکی ہے زمانہ
جو دِل کے بھیدوں کو جانتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے

وہ جس نے دی مختلف زبانیں، تخیّل و عقل کی اُڑانیں
جو کشتیٔ فن کا ناخدا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے

کوئی تو ہے جو ہے سب سے اوّل، کوئی تو ہے جو ہے سب سے آخر
جو ابتدأ ہے جو انتہا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے

مُصیبت و درد و رنج و غم میں، حیات کے سارے پیچ و خم میں
تُو جس کو راغب، پُکارتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے
ahmad
ahmad

Posts : 40
Reputation : 0
Join date : 2011-07-07

Back to top Go down

Back to top


 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum