Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

..........روزوں کے فوائد...........

Go down

..........روزوں کے فوائد........... Empty ..........روزوں کے فوائد...........

Post by newman Tue Jul 12, 2011 6:42 am


روزے کے فوائد


روزے کی بہت ساری حکمتیں اورفوائد ہیں جن کا دارومدار تقوی ہی ہے جس کا اللہ تعالی اپنے فرمان " تا کہ تم تقوی اختیار کرو " میں بیان کیا ہے ۔

اس کی تفصیل یہ ہے کہ : جب اللہ تعالی کی رضامندی چاہتے ہوئے اوراس کے ‏عذاب کے خوف سے مسلمان حلال چيزوں سے بھی روزے کی حالت میں رک جاتا ہے تو وہ بالاولی حرام اشیاء سے اجتناب کرے گا ۔

اوریہ کہ جب انسان کا پیٹ خالی ہواوراسے بھوک ہو تو اس کے حواس سے بھوک جاتی رہتی ہے ، اورجب اس کا پیٹ بھرا ہوا ہو تواس کی زبان ، آنکھیں ، ہاتھ اورشرمگاہ بھوکی ہوجاتی ہے ، لھذا روزہ شیطان کو ذلیل کرتا اورشھوت کو توڑتا اور اعضاء کی حفاظت کرتا ہے ۔

جب روزہ دار بھوک اورپیاس کی شدت پاتا ہے تو اسے فقراء اورمساکین کے حالات کا احساس ہوتا ہے جس کی بنا پر وہ ان پر رحم کرتے ہوئے ان کی بھوک مٹانے کی کوشش کرتا ہے ، کیونکہ کسی چيز کی خبر اسے دیکھنے کی طرح نہيں ہوتی ، اورنہ ہی سوار پیدل چلنے کے بغیر پیدل چلنے والی کی مشقت کو جان سکتا ہے ۔

روزہ خواہشات سے اجتناب اورگناہوں سے دوررہنے کے ارادہ کو زيادہ کرتا ہے ، کیونکہ اس میں طبیعت کودبانا اورنفس کو مالوف اشیاء سے دور کرنا ہوتا ہے ، اورروزہ میں نظم کا عادی بنایا جاتا ہے اوروعدوں کو بروقت پورا کرنے کی مشق ہوتی ہے جس کی بنا پر بدنظمی کرنے والوں کا علاج ہے ، لیکن یہ سب کچھ اس وقت ہے جب عقل وبصیرت سے کام لیا جائے ۔

اسی طرح روزے میں مسلمانوں کی وحدت کا اعلان ہے لھذا سب مسلمان ایک ہی ماہ میں اکٹھے روزہ رکھتے اوراکٹھے ہی افطار کرتے ہیں ۔

روزوں میں مبلغین اورواعظین حضرات کےلیے فرصت اورسنہری موقع ہوتا ہے کہ وہ لوگوں تک دعوت دین پہنچاسکیں ، دیکھیں اس ماہ مبارک میں لوگوں کے دل مسجدوں کی طرف کھنچے چلے آرہے ہیں بلکہ بعض تو وہ بھی ہوتے ہیں جوپہلی بار مسجد میں داخل ہوئے ہيں ۔

اورکچھ وہ بھی ہیں جوبہت مدت بعد مسجد کا رخ کررہے ہیں ، اوروہ اس وقت نادر رقت کی حالت میں ہیں جوکبھی کبھی ہوتی ہے ، اس لیے اس فرصت کو موقع غنیمت جانتے ہوئے درس اوروعظ کے ذریعہ لوگوں کو دعوت دینی چاہیے ، اورایک دوسرے سے نیکی وبھلائي میں تعاون کرنا چاہیے ۔

واعظ اورداعی کوبالکل دوسروں میں ہی مشغول نہیں رہنا چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو بھول ہی جائے اوراس شمع کی طرح ہو جودوسروں کوتو روشنی دیتی ہے اوراپنا آپ جلاتی رہتی یا پھر ایسے ہو کہ چراغ تلے اندھیرا ؟ ۔
newman
newman

Posts : 50
Reputation : 0
Join date : 2011-07-07

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum