Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

.............روزوں کے احکام............

Go down

.............روزوں کے احکام............ Empty .............روزوں کے احکام............

Post by newman Tue Jul 12, 2011 6:49 am

روزے کی تعریف :

1 - الصوم لغت عرب میں الامساک یعنی رکنے کو کہتے ہیں ۔

شرعی اصطلاح میں طلوع فجر سے لیکر غروب شمس تک مفطرات یعنی روزہ توڑنے والی اشیاء سے نیت کے ساتھ رکنے کو روزہ کہا جاتا ہے ۔

روزے کے احکام :



امت کا اجماع ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے روزے رکھنا فرض ہیں ،اس کی دلیل مندرجہ ذيل فرمان باری تعالی ہے :

{ اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر بھی فرض کیے گئے تھے تا کہ تم تقوی اختیار کرو } ۔

روزے کی فرضيت پر سنت نبویہ میں بھی دلائل پائے جاتےہيں جن میں سے ایک دلیل مندرجہ ذیل فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :

( اسلام کی بنیاد پانچ چيزوں پر ہے ۔۔۔۔ اور رمضان المبارک کے روزے رکھنا ) صحیح بخاری دیکھیں فتح الباری ( 1 / 49 ) ۔

روزے کی فضیلت



روزے کی بہت عظيم فضیلت ہے جس کے بیان میں بہت سی احادیث وارد ہيں ذیل میں ہم چند ایک صحیح احادیث نقل کرتے ہيں :

روزہ ایسا عمل ہے جو اللہ تعالی نے اپنے ساتھ خاص کیا ہے اوریہ وہ روزہ دار کو خود ہی بلاحساب اجروثواب سے نوازے گا جیسا کہ حدیث میں ہے :

( سوائے روزے کے اس لیے کہ روزہ میرے لیے ہے اورمیں ہی اس کا اجر دونگا ) صحح بخاری حدیث نمبر ( 1904 ) ، صحیح الترغیب ( 1 / 407 ) ۔

اوریہ کہ روزے کے پلے کا کوئي عمل نہيں ، دیکھیں سنن نسائي ( 3 / 345 ) اورصحیح الترغیب ( 1 / 413 ) ۔

یہ بھی فضیلت ہے کہ روزہ دار کی دعا رد نہيں ہوتی ۔ دیکھيں سنن بیھقی ( 3 / 345 ) اورسلسلۃ احادیث الصحیحۃ ( 1797 ) ۔

اوریہ کہ روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں ، جب وہ افطاری کرتا ہے تواپنی افطاری سے خوش ہوتا ہے ، اورجب اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو اپنے روزے کی وجہ سے خوش ہوگا ۔ دیکھیں صحیح مسلم ( 2 / 807 ) ۔

اور یہ بھی فضیلت ہے کہ روزہ قیامت کے دن روزہ دار کے لیے سفارش کرتے ہوئے کہے گا : اے رب میں نے اسے دن کو کھانے پینے اورشھوات سے روک دیا تھا اب اس کے بارہ میں میرے سفارش قبول فرما ۔

دیکھیں مسند احمد ( 2 / 174 ) ھیثمی رحمہ اللہ نے اس کی سند کو حسن کہا ہے دیکھیں المجمع ( 3 / 181 ) صحیح الترغیب ( 1 / 411 ) ۔

اللہ تعالی کے ہاں روزہ دار کے مونہہ کی بو کستوری سے بھی زيادہ اچھی ہے ۔ دیکھیں صحیح مسلم ( 2 / 807 ) ۔

اوریہ کہ : جہنم کی آگ سے روزہ بچاؤ اورڈھال ہے ۔

دیکھیں مسنداحمد ( 2 / 402 ) صحیح الترغیب ( 1 / 411 ) صحیح الجامع ( 3880 ) ۔

جس نے بھی فی سبیل اللہ ایک دن کا روزہ رکھا اللہ تعالی اس دن کے بدلے میں اسے جہنم سے ستر برس دور کردے گا ۔

دیکھیں صحیح مسلم ( 2 / 808 ) ۔

اوریہ بھی فضیلت ہے کہ : جس نے بھی ایک اللہ تعالی کی رضا کے لیے ایک دن کا روزہ رکھا اس کی وجہ وہ جنت میں داخل ہوگا ۔ مسند احمد ( 5 / 391 ) صحیح الترغیب ( 1 / 412 ) ۔

اورجنت میں الریان نامی ایک دروازہ ہے جس میں سے صرف روزہ دار ہی داخل ہوں ان کے علاوہ کوئي اورداخل نہيں ہوسکتا جب روزہ دار داخل ہوجائيں گے تو یہ دروازہ بند کردیا جائے گا ۔

صحیح بخاری حدیث نمبر ( 1797 ) ۔

اور رمضان المبارک کے روزے رکن اسلام ہیں اورماہ رمضان میں ہی قرآن مجید نازل کیاگيا ، اوراسی ماہ مبارک میں لیلۃ القدر ہے جو ایک ہزار راتوں سے بھی زيادہ افضل ہے ۔

جب رمضان المبارک شروع ہوتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اورجہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اورشیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہے ۔ صحیح بخاری حدیث نمبر ( 3277 ) ۔

رمضان المبارک کے روزے دس ماہ کے برابر ہیں ۔ دیکھیں مسند احمد ( 5 / 280 ) صحیح الترغیب ( 1 / 421 ) ۔

جس نے بھی رمضان المبارک میں ایمان اوراجروثواب کی نیت سے روزے رکھے اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ۔

دیکھیں صحیح بخاری حدیث نمبر ( 37 ) ۔

ہر افطار کے وقت اللہ تعالی جہنم سے آزادی دیتا ہے ۔ دیکھیں مسند احمد ( 5 / 256 ) صحیح الترغیب ( 1 / 419 ) ۔
newman
newman

Posts : 50
Reputation : 0
Join date : 2011-07-07

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum